12ربیع الاول کا دن تمام عاشقا ن رسول ﷺ کیلئے عید کادن ہے، بلال سلیم قادری

جمعرات 25 دسمبر 2014 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) سنی تحریک کے شہید قائدوبانی محمد سلیم قادری کے صاحبزادے مرکزی امیر سنی تحریک صاحبزادہ بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ 12ربیع الاول کا دن تمام عاشقا ن رسول ﷺ کیلئے عید کادن ہے اس ماہ مقدس مہنے میں تما م عاشققان رسولﷺ بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں اس ماہ مقدس میں سرکاردوعالم ﷺ کے جشن میلاد کے سلسلے میں سیمینار، جلسے ،ریلیاں منعقد کی جاتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مرکزی رہنماء محمد شکیل قادری ،رابطہ کمیٹی کے اراکین عمران قادری ،ریحان قادری ،انجم قادری ،صدیق قادری اور سکیڑ انچارچ نے شرکت کی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے بلال سلیم قادری نے کہاکہ اس وقت اسلام اور ملک دشمن ملک کو غیر مستحکم کرنے کے درپہ ہیں ملک کی مجموعی صورتحال اور ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر اس ماہ مقد س کے مہینے میں ملک بھر میں سیمینار ،جلسے او ر ریلیوں کے سخت انتظامات کئے جائیں کیونکہ سانحہ نشتر پاک کے ملزمان آج تک قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں ۔


؎

متعلقہ عنوان :