سیاسی جماعتوں کی حمایت کے بعد حکومت کو ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ٹھوس عملی اقدامات کرنا ہوں گے ،چوہدری محمد طارق گجر

جمعرات 25 دسمبر 2014 17:52

گوجرانوالہ ۔( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر و سابق ایم پی اے چوہدری محمد طارق گجر، ٹکٹ ہولڈر این اے 96چوہدری سعید گجر، چوہدری عرفان گجر نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت کے بعد حکومت کو ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ٹھوس عملی اقدامات کرنا ہوں گے اگر اب بھی حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کر سکی تو عوام اسکی اہلیت پر سوال اٹھانے میں حق بجانب ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی قیادت نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف عملی اقدامات کرکے اپنے موقف کو ثابت کیا ہے جبکہ وزیر اعظم کی طرف سے بلائی گئی اے پی سی میں بھی پی پی پی نے اپنا وزن اینٹی دہشت گردی اقدامات کے پلڑے میں ڈال کر حکومت کو اپنی حمایت کا یقین دلا دیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت اور اسکے ارباب اخیتار ملک دشمنوں کے خلاف سنجیدگی سے اقدامات اٹھا کر قوم کو ہمیشہ کی طرح مایوس نہیں کریں گے