سپریم کورٹ کے احکامات نظرانداز، محکمہ بلدیات میں آؤٹ آف ٹرن ترقی حاصل کرنے والے افسران کیخلاف کاروائی نہ ہوسکی

جمعرات 25 دسمبر 2014 17:37

دوڑ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) سپریم کورٹ کے احکامات نظرانداز۔ محکمہ بلدیات میں آؤٹ آف ٹرن ترقی حاصل کرنے والے افسران کیخلاف کاروائی نہ ہوسکی۔متعدد افسران او پی ایس پر بھی تا حال تعنیات۔تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات سندہ نے سپریم کورٹ کے احکامات نظر انداز کرتے ہوئے آؤٹ آف ٹرن ترقی حاصل کرنے والے افسران کے خلاف ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔

جس کے سبب ترقی کے منتظر افسران میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔جبکہ کئی افسران او پی ایس پر بھی مقرر ہیں۔ذرائع کے مطابق گذشتہ چند سالوں کے دوران محکمہ بلدیات میں کئی سالوں سے ترقی کے منتظر ملازمین کو نظر انداز کرکے سیاسی سفارش اور بھاری رشوت کے عوض متعدد افسران کو آؤٹ آف ٹرن ترقی دی گئی۔اور ان افسران کو دوڑ سمیت سندہ کی مختلف ٹی ایم ایز میں مقرر کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کالعدم تعلقہ مونسپل دوڑ میں کئی ملازمین اور افسران نے گذشتہ چند سالوں کے دوران گریڈ پانچ سے گریڈ سولہ تک آؤٹ آف ٹرن ترقی حاصل کی۔مذکورہ ملازمین سپریم کورٹ کے احکامات کے بر خلاف ابھی تک مختلف پوسٹوں پر تعنیات ہیں۔سندہ حکومت کی جانب سے صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کے بعد ٹی ایم اے دوڑ کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دیا گیا۔اور تعلقہ دوڑ کی تین ٹاؤن کمیٹیوں دوڑ ۔جام صاحب اور باندھی میں ٹاؤن آفیسر مقرر کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :