بنوں پولیس لائن ٹومیں سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے دُعائیہ تقریب ودربار

جمعرات 25 دسمبر 2014 17:37

بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) بنوں پولیس لائن ٹومیں سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے دُعائیہ تقریب ودربار،ایف آرپی پولیس دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیرتمام حالات کامردانہ وارمقابلہ کرے گی دہشت گرد پولیس اورسیکورٹی فورسز آفسران واہلکاران کے بعد اب ان کے بچوں کوبھی اغواء کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن اس قسم کی دھمکیاں ہمیں عوام کے جان ومال کے تحفظ سے نہیں روک سکتی کیونکہ ہمارا ایمان ہے کہ موت کاایک دن مقرر ہے اورہم بزدلی کی موت سے بہادری کی موت پرترجیح کریں گے پشاور آرمی پبلک سکول میں دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار ایس پی ایف آرپی بنوں ڈویژن اقبال خان خٹک نے ایف آرپی پولیس لائن ٹو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا اس موقع پر لائن ٹو آفیسر عمرزاد خان ،او ایس آئی میراخان ،لائن محررمحمدناصر خان ،پلاٹون کمانڈرز اوراہلکاروں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ایس پی اقبال خان خٹک نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی جاری ہے پہلے دہشت گرد پولیس سٹیشن ،چوکیات ،سیکورٹی فورسز کے قافلوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناتے تھے اب یہ لوگ ہمارے بچوں کو بھی معاف نہیں کررہی اوربچوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کررہی ہے دہشت گرد اپنی حکمت عملی آپنائیں اور ہم دہشت گردوں کی ناکامی کیلئے اپنی حکمت عملی آپنائیں گے پولیس اہلکار اپنی ذمہ داریاں محتاط انداز سے نبھائیں کیونکہ معمولی غفلت بھی نقصان کاسبب بن سکتی ہے حالات کامقابلہ کرنے کیلئے ڈیوٹی کے دوران بلٹ پروف جیکٹ اورہیلمٹ پہن کررکھیں اُنہوں نے پولیس آفسران اوراہلکاروں کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے اختیارات سے ناجائز فائدہ نہ اُٹھائیں ایسی صورت میں کسی سے بھی رعایت نہیں برتی جائے گی اس موقع پر دربارمیں پولیس اہلکاروں کی شکایت سنی گئی جوموقع پرحل کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :