مظفرآبادمیں ربیع الاول کا والہانہ استقبال،مختلف مقامات پر استقبال ربیع الاول ریلیوں کا انعقاد

جمعرات 25 دسمبر 2014 17:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء)دارالحکومت مظفرآبادمیں ماہ مبارک ربیع الاول کا والہانہ اندازسے استقبال،مختلف مقامات پر استقبال ربیع الاول ریلیوں کا انعقاد،سینکڑوں غلامان رسول کی شرکت ،فضا درودوسلام سے معطرہوتی رہی۔

(جاری ہے)

مرکزی سیرت کمیٹی کے میڈیاسیل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مظفرآبادمیں انجمن محبان مصطفی گوجرہ،فیضان مدینہ اپرچھتر،دعوت اسلامی،کشمیری دیوانہ پارٹی،بزم عاشقان نصیر،جماعت اہلسنت ،تنظیم اہلسنت پٹہکہ،میلادمصطفی کمیٹی ایئرپورٹ ،میلادکمیٹی سنڈھ گلی،میلادکمیٹی ڈھیریاں،میلاد کمیٹی چہلہ بانڈی اورانجمن طلباء اسلام سمیت دیگرتنظیمات نے اپنے اپنے علاقوں سے الگ الگ جلوسوں کا انعقادکیا۔

جن میں شامل شرکت بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے فضاکو معطرکرتے رہے۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ نبی پاک کا لایا ہو دین امن ، محبت ،بھائی چارہ،اخوت کا دین ہے۔جس مہینے میں آپ کی آمد ہوئی وہ سراپائے امن آشتی ہے۔بڑھتی ہوئی دہشت گردی، فرقہ واریت، انتہا پسندی کے دور میں نبی پاکﷺ کے پیغام امن کو پھیلانے کی اشد ضرورت ہے۔