مظفر آباد، محمد طاہرکھوکھر کا نوسیری ٹنل افسوسناک حادثے پر اظہار افسوس

جمعرات 25 دسمبر 2014 17:07

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء)ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر محمد طاہرکھوکھر نے نوسیری ٹنل کے افسوسناک حادثہ جس میں چینی انجینئرز سمیت سات افراد جاں بحق ہوئے پرگہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے ایم متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور اس توقع کااظہار کیا کہ حکومت حادثہ کی تحقیقات کرتے ہوئے متاثرین کی معقول مدد کرے گی اور نیلم جہلم پراجیکٹ انتظامیہ بھی اس سے سبق سیکھتے ہوئے مستقبل میں احتیاطی تدابیر اختیار کرے گی تاکہ ایسے حادثات دوبارہ رونما نہ ہوں۔