ساہیوال، ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی‘ قیمتی سامان سے محروم

جمعرات 25 دسمبر 2014 17:06

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی‘ موبائل فونز ‘طلائی زیورات،لیپ ٹاپ،مویشی اور موٹرسائیکل وغیرہ سے محروم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھال روڈ پر اصغر علی اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ اسی دوران 5مسلح ملزمان اس کے گھر میں داخل ہو گئے اہل خانہ کو یرغمال بناکر کمرے میں بند کر دیا اور گھر سے نقدی موبائل فون اور طلائی زیورات مالیتی 2لاکھ 13ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے، کمیر کے صدر بازار میں ایک موبائل شاپ پر دونامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان غلام نبی کی موبائل شاپ پر آئے اور اسلحہ کے زورپر خوفزدہ کرکے دکان سے نقدی اور15موبائل کل مالیتی 3لاکھ27ہزار روپے چھین کر فرارہو گئے، پیر بخاری روڈ پر محمد عثمان باہر والا اڈا سے اپنے گھر محلہ فیض آباد موٹرسائیکل پر جارہا تھاکہ راستے مین نیاز وغیر 4ملزمان نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل اور لیپ ٹاپ کل مالیتی1لاکھ63ہزار روپے چھین کر فرارہو گئے ، چوری کی وارداتوں میں 78/5-R میں شہباز وغیرہ ملزمان نے عبدالجبار کے احاطہ مویشیاں کو نقب لگا کر 4راس گائے ،1راس بھینس معہ کٹا مالیتی 9لاکھ 50ہزار چرا لیں ،Jبلاک فرید ٹاؤن میں اشرف وغیرہ ملزمان نے معراج بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی،طلائی زیورات ،گھریلو سامان مالیتی 3لاکھ 60ہزار چرا کر لے گئے،48/GDمیں اجمل وغیرہ ملزمان نے مظفر کی جیب سے نقدی 1لاکھ 38ہزار نکال لی،84/5-Lمیں علی شیر وغیرہ ملزمان نے امداد علی کے احاطہ مویشیاں سے راس بھینس مالیتی ڈیڑھ لاکھ چرا لی پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :