ڈیرہ اسماعیل خان، درابن کلاں میں اراضی کے تنازعہ پر دو گروپو ں میں فائرنگ کاتبادلہ‘ایک جاں بحق ، دوزخمی

جمعرات 25 دسمبر 2014 17:00

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) درابن کلاں میں اراضی کے تنازعہ پر دو گروپو ں میں ہاتھاپائی کے بعدفائرنگ کاتبادلہ‘ایک جاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع پرایس ایچ اوتھانہ درابن محمدعدنان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق درابن کلاں کے علاقہ میں بھٹی اورمیانخیل گروپوں میں اراضی کے مسئلہ پرپہلے ہاتھاپائی ہوئی جوبڑھ کرفائرنگ تک جاپہنچی۔فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے جنکوفوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ پہنچادیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :