ملتان سے لاہور جانیوالی موسیٰ پاک ایکسپریس حادثہ کے باعث 6 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی

جمعرات 25 دسمبر 2014 17:00

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) ملتان سے لاہور جانیوالی موسیٰ پاک ایکسپریس حادثہ کے باعث 6گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی،ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ اگزشتہ شب اقبال نگر کے قریب کھلے پھاٹک پر پیش آیا جہاں شدید دھند کے باعث ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش میں منی ٹرک ٹرین کی زدمیں آگیا جس کے نتیجہ میں ٹرک پرسوارتین افراد محمد جعفر اورغلام محمد وغیرہ تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ٹرک ٹکڑوں میں بٹ گیا ،بغیر کاروائی نعشیں دینے سے انکار پر مشتعل لوگوں نے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس پر پتھراوٴ بھی کیا جس سے ایک بوگی کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد مسافروں کوزخم بھی آئے، مظاہرین نے قومی شاہراہ پر بھی احتجاج کیا تاہم پولیس نے ضروری کاروائی کے بعدنعشیں تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کردیں،حادثہ کے باعث ٹرین 6گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جس سے مسافروں کو شدید سردی میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

متعلقہ عنوان :