صوابی، باپا خان میڈیکل کمپلیکس کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی ،بچہ موت کی آغوش میں چلا گیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 17:00

صوابی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) ضلع صوابی کے جدید ترین باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ایمر جنسی وارڈ میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے بچہ موت کے آغوش میں چلا گیا۔

(جاری ہے)

اس واقعہ کے خلاف علاقہ کے لوگوں نے ہسپتال کے سامنے صوابی جہانگیرہ روڈ کو بطور احتجاج بند رکھا زیدہ پولیس کی یقین دہانی پر لواحقین نے اپنا احتجاج ختم کر کے پُر امن طور پر منتشر ہو گئے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات ایک مریض بچے کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور کو لایا گیا لیکن ایمر جنسی میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے بچے کو آکسیجن اور دیگر طبی امداد بر وقت فراہم نہ ہو سکی جس کی وجہ سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔

جمعرات کی دو پہر بچے کے لواحقین نے اس واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا یا درہے کہ باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں ، جدید مشینری اور دیگر طبی آلات اور سہولیات کی فقدان کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔عوام نے صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ضلع کے بڑے ہسپتالوں کو طبی سہولیات ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی فراہمی کے لئے عملی کر دار ادا کریں تاکہ یہ صوبے کے مثالی ہسپتال بن سکے اور عوام کو پشاور یا مردان کے ہسپتالوں کو جانا نہ پڑے۔