وزیر اعظم کا خطاب ملک کی نازک صورتحال میں عوامی جذبات کا آئینہ دار تھا‘ پروفیسر ساجد میر

جمعرات 25 دسمبر 2014 16:56

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ آج سب سے بڑا چیلنج دہشت گرد اور دہشتگردی ہے جس کے خاتمہ کیلئے ، قوم حکومت اور فوج پر عزم ہے،وزیر اعظم کا خطاب ملک کی نازک صورتحال میں عوامی جذبات کا آئینہ دار تھا،مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان دہشت گردی کے خلاف مجوزہ لائحہ عمل اور سفارشات کی حمایت کرتی ہے۔

مرکزی دفتر میں کابینہ کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ جمہوری نظام میں فوجی عدالتوں کاقیام آئیڈیل نہیں ہو سکتا تاہم ملک کے نازک حالات میں سویلین علاقوں میں آئین میں ترمیم کرکے فوجی عدالتیں قائم کی جاسکتی ہیں، فوجی عدالتیں مخصوص مدت کے لئے قائم ہونی چاہییں۔

(جاری ہے)

جن میں صرف وحشیانہ دہشت گردی کے مقدمات ہی زیر سماعت آنے چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ آج اگر ہم آ زادی کی فضا میں سانس لے رہی ہے تو یہ ہمارے عظیم لیڈر قائداعظم کی بدولت ہے جنہوں نے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد مملکت کے حصول کے لیے ان تھک محنت کی۔ قائد اعظم نے مسلمانوں کومتحد کرنے اور ان کے اندرآزادی کا جذبہ پیدا کیا۔ اسلامی مملکت حاصل کرنے کے لیے قائداعظم کی آزادی کے لیے کی جانے والی کوششوں کوہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ قائداعظیم ایک کھرے اورسچے انسان تھے اور سیاست میں رہ کربھی ان کے قوم وفعل میں کوئی تضاد نہیں تھا۔