دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فتح 18کروڑ عوام کو ہوگی ،یوتھ ونگ کے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ، عابد شیر علی

جمعرات 25 دسمبر 2014 16:53

خانیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء)وفاقی وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فتح 18کروڑ عوام کو ہوگی یوتھ ونگ کے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں کارکن ملک وقو م کے محفوظ وروشن مستقبل کے لیے اپناکردار ادا کریں ۔و ہ گزشتہ روز صوبائی حلقہ213میں یوتھ ونگ ضلع خا نیوا ل کے عہدیداروں ،کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ کارکنوں کو کسی بھی مرحلے پر نظرانداز نہیں کیاجائیگا پارٹی قیادت یو تھ ونگ کے کارکنوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یوتھ ونگ کو یوسی سطح پر مضبو ط وفعال بنائیں ۔مسلم لیگ(ن) ضلع خا نیوا ل کے سینکڑوں کارکنوں نے ضلعی صدر راناعبدالرحمن خاں کی قیات میں عابد شیر علی کا زبردست استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی کوآرڈینٹر تنو یر شاہین ،چوہدری محمدطارق ، رانا وقار نثار، راناعمران محمود، راؤ عبدالغفار خاں ،فیصل گجر، نسیم رضابھٹی، راناکامران عمر، ملک احمد مہران، رانا محمد گلزار اورچاروں تحصیلوں سے یوتھ ونگ کے عہدیداروں ،کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعدازاں کارکنوں نے ایک بڑے قا فلے کی صورت میں باٹی بنگلہ گریڈ کے افتتاح کی تقریب میں پہنچے اور فضاء یوتھ ونگ کے نعروں سے گونج اٹھی اس موقع پر بھی وفاقی وزیر عابد شیر علی نے یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے تفصیلی ملاقات کی اور درپیش مسائل کوحل کرنے اوراپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔