پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو پر حملے کی کوشش ناکام ہوگئی

جمعرات 25 دسمبر 2014 16:53

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو پرحملے کی کوشش ناکام ہوگئی،پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو گزشتہ شب ضلع اوکاڑہ کے گاوٴں بھکو شاہ میں سیاسی شخصیت غلام محمد بودلہ کی رہائشگاہ کے قریب کارکنان سے ملاقات میں مصروف تھے کہ اچانک چھ اسلحہ بردار افراد نے زبردستی انکا راستہ روک کرحملہ آور ہونے کی کوشش کی تاہم غلام محمد بودلہ کے محافظوں نے ملزموں کو للکارا تو فریقین میں فائرنگ شروع ہوگئی ،اس دوران میاں منظور احمد وٹودوسرے راستہ سے بحافظت نکل گئے،پی پی پی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پر حملہ آور ہونے کیلئے ایک فور ویلر گاڑی مسلح افراد کو وہاں چھوڑ کرگئی تھی،واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس کو کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :