پوسٹ آفس زہری کا پوسٹ ماسٹر ودیگر عملہ بیوہ عورتوں کے لاکھوں روپے اپنی جیل میں ڈال رہے ہیں، میر روات زہری

جمعرات 25 دسمبر 2014 16:50

زہری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) مسلم لیگ (ن)خضدار کے سینئر نائب صدر میر راوت زہری نے کہاہے کہ پوسٹل آفس تحصیل زہری کا پوسٹ ماسٹر اور دیگر عملہ غریب بے سہارا بیواعورتوں کے لاکھوں روپے کی رقم اپنے جیب میں ڈال رہے ہیں انہوں نے کہاکہ عملہ کی ملی بھگت کی وجہ سے غریب ونادار خواتین کے لاکھوں روپے ہڑپ کئے جانے کی وجہ سے غریب خواتین پوسٹل آفس کا چکر لگا کر مایوسی کے ساتھ واپس لوٹ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر مستحق خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام رقم کی ایک قسط مل جاتی ہے تو دو تین قسطیں غائب کر دی جاتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر کرپشن کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائیگا ۔ ہم سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ زہری سے اپیل کرتے ہیں کہ محکمہ پوسٹل سروس کے حکام کو تاکید کریں کہ وہ ایک ٹیم تشکیل دیں اور تحقیقات کریں تاکہ کرپشن کی حقیقت کھل کر سامنے آجائے ۔ پوسٹ ماسٹر اور اس کے عملہ نے خواتین کی رقم واپس نہ کی تو تو مجبور ہو کر قانونی راستہ اختیار کرینگے۔

متعلقہ عنوان :