علاقے میں امن ضروری ہے بدامنی علاقے اور قوم کے دشمن ہے مرکزی حکومت نے خیبر ایجنسی ،اورکزئی ایجنسی اور شمالی وزیرستان ایجنسی کے لئے 88ارب روپے پیکیج کا اعلان کیا ،ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر فاٹا فرزند بانی

جمعرات 25 دسمبر 2014 16:39

ھنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) علاقے میں امن ضروری ہے بدامنی علاقے اور قوم کے دشمن ہے مرکزی حکومت نے خیبر ایجنسی ،اورکزئی ایجنسی اور شمالی وزیرستان ایجنسی کے لئے 88ارب روپے پیکیج کا اعلان کیا ہے اور تما م فاٹا کے لئے 10 ہزار نوکریوں کا بھی اعلان کیا ہے جب تک علاقے میں امن نہ ہو ترقی کا تصور بھی ممکن نہیں ہمارا خطہ بین الااقوامی جنگ کے لپیٹ میں آ گیا ہے زندہ قومیں اپنا تاریخ نہیں بھو لتی ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر فاٹا فرزند بانی اورکزئی ایجنسی جنرل جمالدار مرحوم ڈاکٹر غازی گلاب نے اورکزئی ایجنسی کی یوم تاسیس کے موقع پر اورکزئی ایجنسی ہیڈ کوارٹر ھنگو کے جرگہ ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی زبیر خان ،ڈپٹی کمشنر ھنگو نعیم انور سدوزئی ،ڈی پی او ھنگو انور سعید کنڈی ،اے پی اے قیصر خا ن ،اے پی اے ارشد خان ،اے سی ھنگو عبد لغفور ،میجر اختر کے علاوہ ھنگو اور اورکزئی ایجنسی کے افسران علاقہ عمائدین زنانہ و مردانہ اساتذہ اور سکولوں کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر گلاب جمال نے کہا کہ آج اورکزئی ایجنسی کی یوم تاسیس ہے جس طرح ہمارے مشران نے ہمارے ایجنسی کو ایک نام اور شناخت دی ہے ہم کو اسی شناخت کو قائم رکھنے کے لئے علاقہ میں امن و امان کے لئے حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو نا چاہئے انہوں نے کہا کہ اورکزئی ایجنسی میں تمام انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے اس حوالے سے مر کزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اورکزئی ایجنسی ،خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان ایجنسی کی متاثرین کی با عزت واپسی اور ان کے دوبارہ اباد کاری کے لئے 88ارب روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے اور تمام فاٹا کے لئے مرکزی حکومت نے 10ہزار جونوں کو پاک آرمی میں بھرتی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ متاثرین کے تباہ شدہ املاک اور گھروں کے نقصان کے ازالے کے لئے ایک سروے کا اہتمام کیا ہے جوکہ عنقریب شروع ہو گی انہوں نے کہاکہ میں اورکزئی ایجنسی کا چوکیدار ہوں اور ہر حال میں اس کی حفاظت کروں گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل اورکزئی ایجنسی زبیر خان نے کہا کہ آج دوہری خوشی کادن ہے کیونکہ آج کا دن 25دسمبر قائد اعظم کا تاریخ پیدائش اور اورکزئی ایجنسی کا یوم تا سیس کا دن ہے اس خوشی کے موقع ہم کو عہد کرنا چاہئے کہ ہم اپنے علاقے میں امن قائم کریں گے اور خوشحالی لائیں گے انہوں نے کہاکہ اورکزئی ایجنسی صرف جنگوں اور بموں کی ایجنسی نہیں ہے اس میں اچھے شاعراء ،قابل بچے اور بچیاں ،اچھے کھلاڑی اور مشران موجود ہیں مگر ان کے ٹیلنٹ کو تراشنے کی ضرورت ہے یہ بات علاقے میں امن سے مشروط ہے بدامنے ہمارے دشمن ہے جب تک امن نہ ہو علاقے میں کسی بھی قسم کے ترقیاتی کا اور تفریحی سر گرمیاں ممکن نہیں اس لئے اپنے دوست اور دشمن کو پہچانیں اور علاقے میں امن قائم کریں تقریب سے ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس فاٹا کے مرکزی سینئر نائب صدر شہید خان اورکزئی اور ممتاز قبائلی رہنماء ملک عبدلمالک و دیگر قبائلی مشران نے اپنے اپنے خطابات میں اورکزئی ایجنسی کے مسائل پر امن و امان کے حوالے سے تفصیل سے روشنی ڈالی تقریب میں اورکزئی ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ممتاز شعراء نے اپنے اپنے کلاموں کے ذریعے اورکزئی ایجنسی کے مسائل اور امن و امان پر روشنی ڈالی تقریب کے دوران اورکزئی ایجنسی کے مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے اردو اور انگریزی تقریری مقابلے کئے اور ملی نغمے گائے تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ڈاکٹر غازی گلاب جمال اور پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی زبیر خان نے شعراء اور تقاریر مقابلے جیتنے والے طلباء اور اچھی کارکردگی دیکھانے والے تمام محکموں کے افسران میں شیلڈ و انعامات تقسیم کئے جبکہ مہمان خصوصی کی طرف سے اورکزئی ایجنسی کے سکولوں کی سپورٹس کیٹس بھی تقسیم کئے گئے ،