مساجد کوشہید کر نے والے اپنی حدیں پار نہ کریں،جمعیت علما اسلام بلوچستان

جمعرات 25 دسمبر 2014 16:20

پنجگور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے جنرل کونسل کے ممبر عادل نے کہاہے مساجد کوشہید کر نے والے اپنی حدیں پار نہ کریں اسلام ابھی تک زندہ ہے انکے خلاف زبان استعمال کرنے والے پہلے بھی آئے اور گئے مساجد آج بھی اسی جگہ پے قائم ہیں لیکن زبان چلانے والوں کو خدا پاک کے غیض غضب نے تباہ کردیا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے انہوں نے لال مسجد کے خطیب مرد مجاہد مولانہ عبدالعزیز کی شان میں الطاف حسین ، حاصل بزنجو کے بیان پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ کفار کے ایجنٹ جان لین لال مسجد کوشہید کر نے کی با تیں کرنے والے خود گرکر تباہ ہوجائیں گے لیکن لال مسجد سمیت تمام مدارس و مساجد اسی طرح قائم دائم رئینگے مدارس اور مولانہ کے خلاف زبان چلانے کا بیان واپس لیں انکی بیان سے سدہار نہیں انتشار پھیلے گا مفاد کی حوس میں ہوش سے کام لیں جوش کا کام انکو غلط راہ پر لے جائیگاالطاف حسین اور حاصل خان بزنجو اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگیں۔

متعلقہ عنوان :