فرید آباد ،نامعلوم افراد ایک شخص سے نقدی ،موٹر سائیکل چھین کر فرار

جمعرات 25 دسمبر 2014 15:53

فرید آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء ) کھالانی ضلع صحبت پور کے رہائشی بہرام کھوسہ سے جیکب آباد کے علاقے قیصر شاخ کے قریب نقدی اور مو ٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق ضلع صحبت پور کے علاقے کھالانی کے رہائشی بہرام کھوسہ جیکب آباد جا رہے تھے کہ جیکب آباد کے علاقے قیصر شاخ کے قریب ان سے نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے مو ٹرسا ئیکل اس کے کاغذات اور شناختی کارڈ چھین کر فرار ہو گئے واضح رہے کہ جیکب آباد کے علاقے قیصرشاخ ڈاکوؤں کا آماجگاہ بن چکا ہے جہاں آئے روز بلوچستان سے جانے اور آنے والوں لو ٹا جا تا ہے اسی مقام پر گزشتہ دو ماہ کے عرصے میں درجنوں واقعات ہو چکے ہیں لٹ جانے والے افراد کے مطا بق لو ٹنے والے پو لیس کی ملی بگھت سے کاروائیاں کرتے ہیں اور اسی مقام سے پولیس چیک پو سٹ نور واہ چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جو کہ محض مال مویشی لے جانے والے ڈاٹسنوں سے بھتہ لینے کے لیے بیٹھے ہو ئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :