تھرازخود نوٹس کیس میں حکومت کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے بھی اپنا وکالت نامہ جمع کرادیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء)سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے تھرازخود نوٹس کیس میں حکومت کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے بھی اپنا وکالت نامہ جمع کرادیا ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس شاہنواز طارق پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے اپنے حکم نامے میں قرار دیا ہے کہ مذکورہ درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق اور عدالت عالیہ سندھ تھر کے معاملے میں کمیشن تشکیل دینے کی مجاز ہے یا نہیں ،وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کررکھا ہے ۔عدالت کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد مزید کارروائی میں فاروق ایچ نائیک کے بھی دلائل سنے جائیں گے ۔