کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں دھاگے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

جمعرات 25 دسمبر 2014 15:00

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں دھاگے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں نے ساڑھے تین گھنٹوں کی جدوجہدکے بعدآگ پر قابو پالیا۔آگ سے بھاری مالیت کا دھاگا اور دیگر اشیا جل گئیں ، تاہم خوشی قسمتی سے کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سائٹ کے علاقے غنی چورنگی کے قریب جمعرات کی صبح دھاگا بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ ساڑھے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ کی شدت سے فیکٹری کی چھت بھی متاثر ہوئی ۔ گودام کے اندر دھاگا اور تولیہ بنانے کا سامان موجود تھا۔ آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا دھاگا جل گیا اور مشینری کو نقصان پہنچا۔تاہم خوشی قسمتی سے کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا

متعلقہ عنوان :