ایل جی نے پاکستان کیلئے مچھر دور رکھنے والے خصوصی ایئرکنڈیشنر لانے کا اعلان کردیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 14:57

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے پاکستان میں مچھروں کو دور رکھنے والے خصوصی ایئرکنڈیشنر لانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ ایئر کنڈیشنر خصوصی طور پر پاکستان کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر تیار کئے گئے ہیں۔ اس ایئرکنڈیشنر میں الٹراسانک لہریں ایک بہترین آپشن ہے جو مچھروں سے نبرد آزما رہتی ہیں۔ یہ ایئرکنڈیشنر ایل جی کی جدید ٹیکنالوجیز کے باعث استعمال کنندگان کو مستفید کرتا ہے ۔

یہ ایئرکنڈیشنر خراب حالات میں بھی انہتائی انحصاری اور طاقتر ٹھنڈک فراہم کرتے ہیں۔ ایل جی الیکٹرانکس گلف ایف زیڈ ای کے پریذیڈنٹ ڈی وائی کم نے بتایا "ہم مچھروں کو دور رکھنے والے ایئرکندیشنر پر یقین رکھتے ہیں جو پاکستان بھر میں صارفین کو حقیقی معنوں میں آرام فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ایل جی کی الٹراسانک ویو ٹیکنالوجی سے لیس یہ نیا ایئرکنڈیشنر ایک موثر اور نقصان سے محفوظ رکھتے ہوئے مچھروں کو دور رکھنے پر مجبور کرتا ہے۔

یہ ایئرکنڈیشنر آپریشنل طور پر مستحکم اور بہترین ٹھنڈک کی استعداد سے لیس ہیں اور ضرورت کے عین مطابق بہترین، ٹھوس اور انتہائی پائیدار کارکردگی کی ضمانت دیتے ہیں ۔ ایل جی کو یقین ہے کہ اسکے یہ جدید ایئرکنڈیشنر پاکستانی مارکیٹ کی ضرورت کو پورا کریں گے۔" یہ ایئرکنڈیشنر مچھروں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کئے گئے ہیں۔ تیاری کے دوران آزمائشی مراحل میں اس ایئرکنڈینشنر نے مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے 60 فیصد مادہ مچھروں کو پچھاڑ دیا جبکہ 70 فیصد مچھروں کو کاٹنے سے باز رکھا۔

یہ ایئرکنڈیشنر الٹراسانک لہریں خارج کرتی ہیں جو مچھروں کے حساسی خلیوں کو تباہ کرکے اسکو مفلوج، گھبراہٹ میں مبتلا کردیتی ہیں جبکہ اکثر اوقات مچھروں کی موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی انسانوں کیلئے مکمل طور پر نقصان سے پاک ہے اور کیمیکل پر مشتمل زہریلی دواوٴں کے استعمال سے خطرے کے بجائے ایک صاف و محفوظ متبادل فراہم کرتی ہے۔

ایل جی کے اس ایئرکنڈیشنر کو بین الاقوامی مصنوعات کی جانچ و معائنہ کرنے والی کمپنی انٹرٹیک (Intertek)نے اپنے سرٹیفکیٹ سے نواز چکی ہے۔ اس کے علاوہ بجلی کے محفوظ ڈیزائن کی تیاری پر اس نے یورپین کمیشن کا سی ای پروڈکٹ مارک حاصل کرچکی ہے۔ دریں اثناء ٹی یو وی این او آر ڈی (TV NORD)نے ایل جی کی جدید الٹراسانک لہروں کی ٹیکنالوجی کو استعمال میں محفوظ قرار دینے کا اعلان کرچکی ہے۔

یہ ایئرکنڈیشنر سہولت کے ساتھ مچھروں کو دور بھگانے کے آپشن کے استعمال کے دوران غیر ضروری توانائی محفوظ رکھتے ہوئے خودمختار طور پر ٹھنڈک کی فراہمی شروع کردیتے ہیں۔ایل جی نے مستحکم طور پر چلانے کیلئے ہلکے والٹیج سے چلنے (Low Voltage Starter )اور محفوظ اونچے والٹیج (High Voltage Safe )کے نظاموں کے ملاپ پر مشتمل اپنی نئی والٹ کیئر ٹیکنالوجی (Volt Care technology)لاگو کرچکی ہے۔

لو والٹیج اسٹارٹر کی بدولت ایئرکنڈیشنر مستقل ہلکے والٹیج پر چلائے جاسکتے ہیں جبکہ ہائی والٹیج سیف کی مدد سے ایئر کنڈیشنر اپ گریڈ پاور سرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذریعے بجلی میں اضافے سے نمٹتے ہیں۔ پاکستان میں غیرمستحکم بجلی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا ہائی والٹیج سیف کرنٹ 350 وولٹ پر اچانک پہنچنے کے باوجود بھی مکمل طور پر ایئرکنڈیشنر کے چلنے کو یقینی بناتا ہے۔

یہ نظام دیگر ایئرکنڈیشنرز کے مقابلے میں 20 سے 25 فیصد تک وسیع آپریشنل گنجائش کا حامل ہے۔ مزید یہ کہ پی سی بی کا اپ گریڈ 400 سے 470 والٹیج کے ساتھ بھی چل سکتا ہے جو روایتی آر اے سی کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔ آپ کو جب طاقتور اور تیز ٹھنڈک کی ضرورت ہو تو جیٹ کول کے آپشن کو استعمال کرکے حسب ضرورت ٹمپریچر لانے میں انتہائی کم وقت میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ مچھر بھگانے والے خصوصی ایئرکنڈیشنر پاکستان میں اگلے سال فروری میں دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :