آج ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، یہ عظیم قائد کی مرہون منت ہے ‘عابدحسین صدیقی

جمعرات 25 دسمبر 2014 14:53

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے یوم قائد پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ یہ آزادی اور پہچان اس عظیم قائد کی مرہون منت ہے جس نے مصور پاکستان علامہ اقبال کا خواب پورا کر دکھایا۔

(جاری ہے)

آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم پاکستان کا مستقبل روشن بنانے کیلئے قائد اعظم کے فرمودات کو مشعل راہ بناتے ہوئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

پیپلز پارٹی کا ورکر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گادریں اثنا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی طرف سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی اور استحکام وبقا کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، وطن عزیز کے لئے انہوں نے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ ان کی حب الوطنی کا عملی ثبوت ہے۔