عوام کے حوصلے بلندہیں اور جب تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو تا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ‘سعدیہ سہیل رانا

جمعرات 25 دسمبر 2014 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کو ئٹہ میں ہو نے والے دھما کے کی شد یدالفا ط میں مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ عوام کے حوصلے بلندہیں اور جب تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو تا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے دریں اثنا یوم قائد کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی سیاست کا بنیادی اصول سچائی اور دیانتداری تھا، حتیٰ کہ ان کے بدترین مخالف بھی ان کے کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکتے تھے۔ قائداعظم کے تصور پاکستان میں کرپشن، اقربا پروری اور استحصال کی کوئی گنجائش نہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے پہلے خطاب میں اہلیان پاکستان کو کرپشن، اقربا پروری اور میرٹ کی خلاف ورزی کی صورت میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنا اولین ترجیح قرار دیا۔ مزید براں انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں وہ محب وطن پاکستانی ہیں۔

متعلقہ عنوان :