ایشین کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں مندی رہی

جمعرات 25 دسمبر 2014 14:46

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) ایشین کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی کی صورتحال رہی جس کی وجہ امریکہ کی جانب سے اقتصادی ڈیٹا رپورٹ کا اجراء ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو میں بعداز دوپہر ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح بدھ کو نیویارک کی شرح 120.44ین فی ڈالر سے کم ہو کر 120.14ین فی ڈالر رہی۔ ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں بھی تیزی رہی جو پچھلے روز کی شرح 1.2202ڈالر فی یورو سے بڑھ کر 1.2216ڈالر فی یورو ہوگئی تاہم ین کے مقابلے میں یورو کمی کا شکار رہا جس کی شرح پچھلے کاروباری روز کی شرح 146.97ین فی یورو سے کم ہو کر 146.78ین فی یورو کی سطح پر آگئی ۔

متعلقہ عنوان :