بابائے چڑہوئی صوفی عنایت اللہ کی موت ایک بہت بڑا المیہ ہے‘محمد ضیاء الحق قریشی

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:59

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء)بابائے چڑہوئی صوفی عنایت اللہ کی موت ایک بہت بڑا المیہ ہے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء برسوں پورا نہیں ہو سکتا۔ مرحوم کا ملکی سیاست میں ایک نمایاں مقام تھا اور کئی بڑے سیاسی لیڈر بھی ملکی معاملات میں انکے مشوروں کو اہمیت دیتے تھے ۔ ان خیالات کا اظہار محمد ضیاء الحق قریشی ، محمد حسین قریشی ریٹائرڈ سیکشن آفیسر محمد رفیق قریشی ریٹائرڈپرنسپل، وحید قریشی ، ابراہیم قریشی ، منصور عباسی ، شمس عباسی نے ایک تعزیتی اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نے سیاسی وابستگی اور ذات پاک کو ایک طرف رکھتے ہوئے ہر سائل کی مدد کی ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہر طبقہ فکر میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے ۔ انہوں نے اپنے علاقے کی طبعی اور تعلیمی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے یہاں ہسپتال ، سکول اور کالج منظور کروائے جو انکی علم دوستی اور انسانی ہمدردی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور جب تک عوام ان سہولتوں سے فیض یاب ہوتے رہیں گئے انکے کیلئے دعا گو ہ رہیں گئے ۔ چڑہوئی کے عوام انکی وفات پر اس طرح افسردہ ہیں جس طرح اپنے بزرگ کے جانے سے غم زدہ ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ جنت میں مرحوم کے درجات بلند کرئے اور انکے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے ۔