قیام پاکستان کی جدوجہد میں قائداعظم نے غیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی فیصلے کئے‘ڈاکٹر آصف کرمانی

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:58

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ قوم ، سیاسی اور عسکری قیادت متحد ہوکر پاکستان کو قائداعظم کے سیاسی افکار کی روشنی میں ایک محفوظ پاکستان بنانے کا عزم کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ قیام پاکستان کی جدوجہد میں قائداعظم نے غیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی فیصلے کئے تھے اور اب موجودہ حالات میں پاکستان کو محفوظ ملک بنانے کیلئے ایک بار پھر غیرمعمولی فیصلوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو مسلم لیگ کے پرچم تلے اکٹھا کرکے ایک قوم کی شکل دی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک زندہ اور حوصلہ مند قوم ہے۔ انشاء اللہ ہم صدموں اور بحرانوں سے سرخرو ہوکر نکلیں گے۔

متعلقہ عنوان :