دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے فوری، بروقت فیصلے کرنا ہونگے، پرویز مشرف

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:58

دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے فوری، بروقت فیصلے کرنا ہونگے، پرویز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے فوری اور بروقت فیصلے کرنا ہونگے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سابق صدر نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بروقت فیصلے کرنے ہونگے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے فوج کو با اختیار بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں خوف کو ترک کرنا ہوگا ۔