راولپنڈی، گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکہ ، 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) راولپنڈی کے علاقے ڈھوک مٹکال میں ایک گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک مٹکال میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور 2بچے زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :