بہاولنگر روڈ پر دھند کے باعث دو مزدا ویگنوں اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم‘ ایک شخص جاں بحق‘ 7 زخمی

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:34

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء)بہاولنگر روڈ پر دھند کے باعث دو مزدا ویگنوں اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ایک شخص جاں بحق 7 زخمی تفصیلات کے مطا بقبہاولنگرروڈ پر نورے والا بند کے قریب دھند کے باعث دو مزدا ویگنیں اور ٹریکٹر ٹرالی آپس میں ٹکر ا گئیں جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر ٹرالی پر سوار چک ڈھڈیاں کا رہائشی نوجوان محمد جاوید موقع پرجاں بحق ہو گیا جبکہ سات افراد بشارت علی ، محمد انور، لیاقت ،عثمان غنی ،محمد حنیف ،علی شیر،اور احمد ریاض وغیرہ شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے تاہم تھانہ تخت محل پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل کر دیا اور کاروائی شروع کر دی ۔