کراچی، غنی چورنگ کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی، دھاگہ ، دیگر سامان جل کر خاکستر

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:34

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) کراچی میں سائٹ کے علاقے غنی چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگنے سے بڑی تعداد میں دھاگا اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جمعرات کی صبح دھاگہ بنانے والی فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ، اطلاع ملتے ہی 10 فائر ٹینڈر روانہ کئے گئے، جن کی مدد سے فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے سے بھاری مالیت کا دھاگہ اور دیگر اشیا جل گئیں ، تاہم خوشی قسمتی سے کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :