خیبرپختونخوا اور پنجاب میں فائرنگ کے 3واقعات میں 6افراد جاں بحق

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:33

لاہور / پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 3مختلف واقعات کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت کے علاقے سرائینورنگ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے دو آئی ڈی پیز جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

خانیوال کے علاقے شانتی نگر میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کردیا ہے۔نوشہرہ ورکاں کے علاقے کوٹ ماڑی میں لڑکی کے ورثا ء نے غیرت کے نام پر لڑکی سمیت 2افرادکو قتل کردیا۔ دونوں مقتولین آپس میں کزنزبتائے جارہے ہیں۔