کوئٹہ، گیس سے دم گھٹنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ، لاش ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر گھر میں گیس سے دم گھٹنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق قمبرانی روڈ پر گھر میں علاقہ مکین کمرے میں سوئی گیس کا ہیٹر جلتا چھوڑ کرسوگیا، گیس کے اخراج کے باعث کمرہ گیس سے بھر گیا جس کے نتیجے میں دم گھنٹے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔