کراچی، ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں4 افراد ہلاک ، 3 زخمی

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:33

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) کراچی میں ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں4 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن میں بوٹ بیسن کے قریب موٹر سائیکلوں میں تصادم کے دو واقعات ہوئے جن کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے جن کی فوری شناخت نہیں ہوسکی جبکہ مائی کلاچی روڈ پر امریکی سفارتخانے کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2 موٹر سائیکل سوار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونیوالوں کی شناخت عبادت شاہ اور اصبر جبکہ زخمی کی شناخت زمان الحق کے نام سے ہوئی ، ہلاک ہونیوالے کی لاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :