مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد، ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:32

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 139 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے گارڈ کے فرائض سنبھال لئے ،تفصیلات کے مطابق بابائے قوم کے 139 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی میجر جنرل ندیم رضا تھے ، انہوں نے قائد اعظم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔

(جاری ہے)

تقریبات کے حوالے سے مزار قائد کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے مزار قائد کے اطراف میں پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد سیکورٹی پر معمور رہی ۔ اس موقع پر پا کستان ملیٹری اکیڈمی کاکول کے 84 افراد پر مشتمل دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے ہیں اس سے قبل پاک فضائیہ کے کیڈٹ فرائض یہ انجام دے رہے تھے۔ اس موقع پر میجر جنرل ندیم رضا نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔