مانسہرہ: پولیس کا افغان بستی میں سرچ آپریشن ،35افغان باشندے گرفتار

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:27

مانسہرہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء ) افغان بستی میں پولیس کا سرچ آپریشن 35افغان باشندے گرفتار ، ڈی ایس پی مانسہرہ ذوالفقار جدون کے مطابق پولیس نے جمعرات کی صبح مانسہرہ میں افغان مہاجر کیمپ میں سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن کے دوران 35 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ان افغان باشندوں کے پاس شناختی دستاویزات نہیں تھیں دوسری جانب ایبٹ آباد میں بھی پولیس نے سابق ناظم یونین کونسل سمیت کالعدم تنظیموں کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے

متعلقہ عنوان :