بانی پاکستان کے رہنماخطوط کو سامنے رکھتے ہوئے کشمیرپالیسی تربیب دی جاتی آج کشمیر آزاد ہوتا‘عبدالرشید ترابی

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:11

< p> تصورات اور نظریات کے مطابق ملک چلایا جاتا تو آج پاکستان دنیا کی سپر طاقت ہوتا،بانی پاکستان حضرت قائد اعظم کے رہنماخطوط کو سامنے رکھتے ہوئے کشمیرپالیسی تربیب دی جاتی آج تو کشمیرجو پاکستان کی شہ رگ ہے آزادہوتی اور پاکستان ایک مضبوط اور مستحکم ملک ہوتا اور نظریاتی طورپر مضبوط ہوتا،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے ضلع باغ کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے سابق کام کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حقیقی تبدیلی اور اسلامی انقلاب محض دعواؤں اور نعروں سے نہیں بلکہ اس کے لیے جان مال اور وقت کی قربانی دینا پڑے گی،دنیا میں جہاں بھی انقلاب یا تبدیلی آئی ہے وہاں اسلامی تحریکوں نے قربانیاں پیش کیں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی رائے عامہ کے ذریعے تبدیلی پر یقین رکھتی ہے جماعت اسلامی اس خطے کی سب سے بڑی جمہوری اور مشاورت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے، پلڈاٹ کے حالیہ سروے کے مطابق جماعت اسلامی واحد جمہوری پارٹی ہے باقی سیاسی جماعتیں پراپرٹیاں بن چکی ہیں،شخصی اور خاندانی پارٹیوں کے روپ دھار چکی ہیں،مفاداتی کلب بن چکی ہیں،جماعت اسلامی کے کارکن اس کو دوٹوک اندا ز سے قوم کے سامنے پیش کریں،ایک ایک فرد اور ایک گھر تک دعوت پہنچائیں ہر جماعت کے اندر ا چھے افراد موجود ہیں ان کو اپنے ساتھ شامل کریں معاشرے میں بکھرہوئے افراد جو تبدیلی کے خواہش مند ہیں ان کو اپنی صفوں میں شامل کریں،خاص کر نوجوان جو عالمی طاغوت کا ہدف ہیں جو کو سیاسی پنڈتوں نے اپنے مقاصد کے لیے ان کو درباری بنادیا ہے ان کو انقلاب اور تبدیلی کا ہراول دستہ بنائیں،جماعت اسلامی کے پاس نوجوانوں کے لیے باعزت جگہ ہے،جماعت اسلامی ہر سطح پر جس طرح جمہوریت پسند ہے اسی طرح میرٹ پسند بھی میں اور سراج الحق جو مزدور کے بیٹے میں مگر جماعت اسلامی نے ہمیں اپنا امیر بنایا ہے،یہ دوسری کسی پارٹی میں موجود روایت نہیں ہے،وہاں دولت اور حسب اور نسب دیکھا جاتا ہے یہاں قابلیت ،صلاحیت اور اللہ کا خوف دیکھا جاتاہے،نوجوانوں اور معاشرے کے اچھے افراد کے لیے جماعت اسلامی سے بہتر کوئی جماعت نہیں ہے وہ آئیں اس جماعت کو مضبو ط کریں اور یہی حقیقی تبدیلی لائے گی،انھوں نے کہاکہ آزاد خطے میں عادلانہ اور فلاحی معاشرے کا قیام تحریک آزادی کشمیر کا تقاضاہے،یہ خطہ تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنے گاتو کشمیرآزادہو گا،انھوں نے کہاکہ باغ اور پونچھ کے لوگوں نے چپے چپے پر جہاد کر کے یہ آزاد کروایاہے غازیوں اور شہداء کے ورثاء ایک بار پھر از سر نوجماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے تبدیلی کی تحریک منظم کریں تاکہ وہ مقاصد حاصل ہوسکیں جن کے لیے قر بانیاں پیش کیے گئی تھیں،انھوں نے کہاکہ پاورپالیٹکس کرنے والی جماعتوں کو باری باری سب کو موقع ملا کسی نے بھی اصلاح احوال نہیں کیا،برادریوں کے نام پر ووٹ حاصل کیے اور الیکشن جیتنے کے بعد اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں تک محدود ہوگئے،ریاست کے لاکھوں نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں تھمے در بدر ہیں،ان کے لیے ان کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں ہے،اپنی ذات اور اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں کے لیے قومی وسائل وقف کررکھے ہیں،اس کے خلا ف جہاد کرنا ہرفرد کی ملی ذمہ داری ہے،جماعت اسلامی اسی مشن کو لے کر نکلی ہے کہ اللہ کی دھرتی پراللہ کا نظام قائم ہو،جماعت اسلامی کے کارکن باغ کے مسائل کے ترجمان بنے باغ جماعت اسلامی کا قلعہ ہے اس کو اور مضبوط کریں۔

متعلقہ عنوان :