وفاقی حکومت کا نئے سال کی آمد پر گیس کی قیمت میں 10 تا 64 فیصد اضافے کا فیصلہ

اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) وفاقی حکومت نے نئے سال کی آمد پرگیس کی قیمت میں10 تا 64 فیصد اضافے کی تیاری مکمل کرلی جس کا نوٹیفکیشن 31 دسمبر کی رات کو جاری کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی ہے جس کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 18فیصد، کمرشل صارفین کیلئے 53فیصد، کھاد بنانیوالی فیکٹریوں کیلئے 64فیصداور پاور پلانٹس کیلئے 30فیصد اضافہ کیا جائیگا۔ گھر یلو صارفین کیلئے تیسری سلیب میں گیس کی قیمت 10 تا 16تک بڑھائی جائیگی۔نئی قیمتوں کا طلاق یک جنوری 2015 سے ہی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :