سال2014‘قومی کرکٹ ٹیم کاٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی مقابلوں میں آغازاوراختتا م اچھا نہ رہا

جمعرات 25 دسمبر 2014 12:39

سال2014‘قومی کرکٹ ٹیم کاٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی مقابلوں میں آغازاوراختتا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) سال2014میں قومی کرکٹ ٹیم کاٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی مقابلوں میں آغازاوراختتا م اچھا نہ رہا ۔سال 2014ء میں پاکستان نے اپناپہلاٹیسٹ 31دسمبر2013تا4جنوری2014ء کوابوظہبی میں سری لنکاکے خلاف کھیلاجوڈراہوجبکہ آخری ٹیسٹ 26نومبرتا30نومبر2014ء کونیوزی لینڈکے خلاف شارجہ میں کھیلاجونیوزی لینڈنے ایک اننگزاور80رنزسے جیتا۔

(جاری ہے)

اسی طرح سال2014ء میں قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلے اورآخری ون ڈے میچ میں شکست کاسامناکرناپڑا،ٹیسٹ کی طرح ون ڈے کرکٹ میں بھی سال2014ء میں پاکستان کاآغازاوراختتام اچھانہ رہا۔پاکستان نے اپناپہلاون ڈے انٹرنیشنل میچ25فروری2014ء کوفتح اللہ کے مقام پرسری لنکاکے خلاف کھیلاجوسری لنکانے12رنزسے جیتا۔قومی کرکٹ ٹیم نے اپناآخری ون ڈے میچ 19دسمبر2014ء کوابوظہبی میں نیزی لینڈکے خلاف کھیلاجونیوزی لینڈنے68رنزسے جیتا۔ٹی ٹونٹی میں اکستان نے اپنامیچ21مارچ2014ء کوڈھاکہ میں بھارت کے خلاف کھیلاجوبھارت نے7وکٹوں سے جیتااورقومی کرکٹ ٹیم نے اپناآخری ٹی ٹونٹی میچ5دسمبر2014ء کونیوزی لینڈکے خلاف کھیلاجونیوزی لینڈنے17رنزسے جیتا۔

متعلقہ عنوان :