رکشہ ڈرائیوراضافی سواریاں بالخصوص بچوں کی زیادہ تعدادنہ بٹھائیں‘اے سی کوٹلی کی ہدایت

جمعرات 25 دسمبر 2014 12:39

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) اسسٹنٹ کمشنرسب ڈویژن کوٹلی چوہدری ساجدحسین نے کہاہے کہ رکشہ ڈرائیوراضافی سواریاں بالخصوص بچوں کی زیادہ تعدادنہ بٹھائیں جس سے حادثات کااحتمال ہواوررفتاربھی مناسب سطح پررکھی جائے ،والدین کوبھی چاہیے کہ وہ اس بات کاخیال کریں کہ چھوٹے بچوں کو گاڑی،موٹرسائیکل وغیرہ نہ چلانے دیں اکثرحادثات بچوں کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اکثراوقات جان بھی چلی جاتی ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے چنگ چی رکشہ ڈرائیوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ کوٹلی سٹی میں رکشوں کانظام مربوط بنایاجائے گااورٹریفک ڈسپلن کے اندرلایاجائے گارکشوں کے کرایہ کابھی تعین کیاجائے گاانہوں نے کہاکہ رکشہ ہولڈرزکوقواعدوضوابط کی پابندی کرناہوگی رکشہ ڈرائیورزایسی جگہ رکشہ نہ کھڑاکریں جہاں ٹریفک کی روانی میں خلل پیداہو۔

متعلقہ عنوان :