بھٹوخاندان کی قربانیوں کوہمیشہ یادرکھاجائے گا‘وزیر خوراک

جمعرات 25 دسمبر 2014 12:38

نکیال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء)آزادجموں وکشمیرکے وزیرخوراک وضلعی جنرل سیکرٹری پی پی پی جاویداقبال بڈھانوی نے کہاہے کہ شہیدبے نظیربھٹونے ملک اورقوم کے لیے قربانی دی بھٹوخاندان کی قربانیوں کوہمیشہ یادرکھاجائے گاشہیدبے نظیربھٹونے آئین،ملک،جمہوریت،قوم کے تحفظ کے لیے اوردہشت گردی کے خلاف جام شہادت نوش کیاسابق صدرآصف علی زرداری نے اپنی قیادت میں پی پی حکومت کے دوران پا ک فوج کے ہاتھ مضبو ط کیے اورساری سیاسی قیادت کو دہشت گردی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پرلانے کی جدوجہدکی آج سانحہ پشاورکے بعدشہیدبے نظیربھٹواورآصف علی زرداری کی سوچ کے مطابق ساری قوم کاسیاسی وعسکری قیادت کاایک پلیٹ فارم پرجمع ہوناہماری قیادت اورپیپلزپارٹی کی سوچ وفکرکاعکاس ہے،دریں اثناء انہوں نے کہاکہ شہیدبے نظیربھٹوکی برسی حلقہ نمبر2نکیال کے تمام قصبوں اورکاروباری مراکزمیں منائی جائیگی برسی کی بڑی تقریب 27دسمبرکوصبح10بجے کمیونٹی ہال نکیال میں ہوگی جس سے پی پی پی کے بزرگ رہنماسابق ایم ایل اے مولانالال بانیاں، مشیرحکومت ملک میرزمان،رفیق اولوی ایڈووکیٹ،رفیق شاہین ایڈووکیٹ،تحصیل صدرچوہدری شیرعالم،ملک قیوم،شمیم رضاایڈمنسٹریٹر،سیدتجمل عتیق،اشرف حیات ایڈووکیٹ، غلام حسین بڈھانوی،حاجی اطہرسمیت پی پی پی ،پی وائی او،پی ایس ایف کے جیالے خطاب کرینگے،اس موقع پرقرآ ن خوانی اوربھٹولنگرکی تقسیم کابھی اہتمام ہوگا۔