کوئٹہ‘ پرنس روڈ پر دھماکے کا مقدمہ سٹی تھانہ میں درج

جمعرات 25 دسمبر 2014 12:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ پر دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف درج کیاگیا ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او محمد اسلم کی مدعیت میں سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیاگیا ہے۔مقدمہ 427،324، 333اے ٹی اے دفعات کے تحت نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف درج کیاگیا۔ اسی حوالے سے تحقیقات جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پرنس روڈ دھماکے میں 25افراد زخمی ہوگئے تھے۔