پنجاب میں اہم منصوبوں پر غیر ملکیوں کی حفاظت خصوصی فورس کے سپرد

جمعرات 25 دسمبر 2014 12:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) پنجاب میں مختلف اہم بڑے منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی حفاظت کی ذمے داری ائندہ ہفتے اسپیشلائزڈ پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) سنبھال لے گا۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق پنجاب پولیس سے منسلک ایس پی یو صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں 10 اہم منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی فول پروف سکیورٹی کے لئے قائم کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق اس یونٹ کے قیام سے غیر ملکی کمپنیوں کا اعتماد بحال ہوگا اور وہ بلاخوف و خطر ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں ایس پی یوگوجرانوالہ میں نندی پور پاور پروجیکٹ اور فیصل آباد، میانوالی میں 2 منصوبوں پرکام کرنے والے غیر ملکیوں کی سکیورٹی کی ذمے داری سنبھالے گا۔قبل ازیں ان غیر ملکیوں کی حفاظت کے فرائض نجی سکیورٹی ایجنسیوں کے ذمے تھی اور پنجاب پولیس صرف معاونت کرتی تھی، دوسرے مرحلے میں ایس پی یو قومی ترقی کے 7 دوسرے منصوبوں پرکام کرنے والے غیر ملکیوں کی سکیورٹی کی ذمے داری سنبھالے گا، اس یونٹ کو مکمل طور پر فعال بنانے کیلیے ایلیٹ پولیس فورس کے تقریباً 2600 اہلکار شامل کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :