اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف ورزی نہ کرے، القسام بریگیڈ

جمعرات 25 دسمبر 2014 12:18

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے قابض صہیونی ریاست کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف ورزی نہ کرے ورنہ اسے اس کی اپنی لگائی آگ کے سمندر میں جھونک دیا جائیگاالقسام بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں صہیونی حکومت کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں سے گریز کرے ورنہ اسے اس کی اپنی لگائی آگ میں بھسم کردیا جائیگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج سرخ لائن عبور کرکے آگ سے کھیل رہی ہے۔ فلسطینی قوم کے صبر کا بار بار امتحان نہ لیا جائے ورنہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔القسام بریگیڈ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں تازہ کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیل ہے اور اسے اس کے نتائج بھی بھگتنا ہونگے۔

(جاری ہے)

القسام نے فلسطین کے تمام عسکری گروپوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صہیونی ریاست کی جارحیت کیخلاف متحد ہو جائیں اور دشمن کی جارحیت کا مل کر جواب دیں۔

بیان میں کہا گیا کہ صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں دراندازی، فلسطینی ماہی گیروں اور کسانوں پر فائرنگ اور شہری علاقوں پر بمباری نہ صرف جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزیاں ہیں بلکہ صہیونی ریاست کی ننگی ریاستی دہشت گردی ہے۔ فلسطینی عوام اور مزاحمتی گروپوں کو دشمن کی ان کارروائیوں کا سخت جواب دینے کا بھی حق حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :