بھارتی حکومت کا واجپائی کی پاکستان سے تعلقات بہتر کر نے کی کوششوں کااعتراف ‘ بڑا شہری اعزاز دینے کااعلان

جمعرات 25 دسمبر 2014 11:33

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) بھارت نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے سب سے بڑا شہری اعزاز دینے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 90 سالہ تقریباً 50 سال تک سیاست کا حصہ رہے جہاں انہوں نے حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی(بی جی پی) کی سربراہی کرتے ہوئے دو مرتبہ وزیر اعظم بننے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

واجپائی پہلی مرتبہ 1996 میں بھارتی وزیر اعظم منتخب ہوئے ‘ دوسری مرتبہ 1998 سے 2004 تک وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائض رہے۔موجودہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واجپائی کو ’بھارت رتنا‘ اعزاز دیے جانے کے اعلان پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ رہبر، مشعل راہ اور بڑوں میں سب سے بڑے تھے، بھارت کیلئے ان کی خدمات بہت انمول ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت نے واجپائی کے ساتھ ساتھ تعلیم کے لیے خدمات انجام دینے والے آنجہانی مدن موہن مالویا کو بھی بھارت رتنا کے اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے ملک میں آزادی میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ مشہور بنارس ہندو یونیورسٹی بھی قائم کی۔اب تک بھارت میں صرف 43 لوگوں کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے جس میں سائنسدان سی وی رمن اور مشہور زمانہ کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :