غزہ کے سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 11:32

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) غزہ کے سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا جبکہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ مرنے والا حماس کا کارکن تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ کے سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ فوج کی گولیوں کا نشانہ بننے والا حماس کا کارکن تھا۔ حماس نے اسرائیلی فوج کے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل خطے کی فضا پہلے کی طرح ایک بار پھر خراب کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :