مسائل سے گھرے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی سے پیش آنے کی ضرورت ہے ‘ پوپ فرانسس

عوام اپنے دل و دماغ کو کھلا رکھیں ‘ لوگوں کے ساتھ اچھائی کے ساتھ پیش آئیں ‘خطاب

جمعرات 25 دسمبر 2014 11:32

ویٹی کن سٹی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء)کرسمس کے موقع پر پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مسائل سے گھرے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی سے پیش آئیں۔ ان خیالات کا اظہار ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی دعائیہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ پوپ فرانسیس کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت محبت اور گرم جوشی کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے دل و دماغ کو کھلا رکھیں اور لوگوں کے ساتھ اچھائی کے ساتھ پیش آئیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کو اس وقت محبت اور گرم جوشی کی ضرورت ہے۔ سینٹ پیٹر چرچ میں ہونے والی تقریب میں مسیحی برادری نے کرسمس کی رسومات کے ساتھ شمعیں بھی روشن کیں۔ پوپ فرانسس کا یہ خطاب پہلی بار ٹیلی وڑن پر تھری ڈی میں بھی نشر کیا گیا ہے-