صدر اوبامہ گزشتہ بیس ماہ کے دوران مقبولیت کی نئی سطح پر پہنچ گئے

جمعرات 25 دسمبر 2014 11:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء)امریکہ میں کئے گئے حالیہ سروے کے مطابق امریکی صدر بارک اوبامہ گزشتہ بیس ماہ کے دوران مقبولیت کی نئی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی نشریاتی ادارے سی این این کی جانب سے نئے برس کے آغاز سے قبل کئے گئے حالیہ سروے میں امریکیوں کی بڑی تعداد نے بارک اوبامہ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیدیا سروے کے مطابق تقریبا اڑتالیس فیصد امریکیوں نے اوبامہ کی نوکریوں کے حوالے سے وضع کی گئی پالیسی پر اطمینان کا اظہار کیاہے، جو مئی دو ہزار تیرہ کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ ہے جبکہ پچاس فیصد امریکی ابھی بھی انکی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امیگریشن اور کیوبا کے حوالے سے امریکی صدر کی جانب سے حوصلہ افزاء اقدامات کے بعد امریکیوں نے انکی کارکردگی کو سراہا ہے ۔