وزیراعظم محمد نواز شریف آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں

جمعرات 25 دسمبر 2014 11:30

وزیراعظم محمد نواز شریف آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف بھی آج اپنی 65ویں سالگرہ منارہے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم محمدنواز شریف 25دسمبر 1949ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تعلیم سینٹ اینتھنز ہائی ا سکو ل لاہور سے حاصل کی اور گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کرنے کے بعد جامعہ پنجاب سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ نواز شریف گذشتہ عام انتخابات میں کامیابی کےبعد تیسری مرتبہ ملک کے وزيراعظم بنے ہیں ، جبکہ وہ پنجاب کے وزیراعلی بھی رہ چکےہيں ۔

متعلقہ عنوان :