کرسمس کے موقع پر امریکی صدر کی اپنی قوم کو مبارکباد

جمعرات 25 دسمبر 2014 11:28

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) امریکی صدر بارک اوباما نے کرسمس کے موقع پر اپنے خطاب میں قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد افغانستان سے امریکی فوجی بھی اپنے گھروں کو لوٹ آئیں گے ۔

(جاری ہے)

کرسمس کے موقع پر اپنے وڈیو پیغام میں صدر اوباما اور فرسٹ لیڈی مشل اوباما نے کہاکہ بس چند دنوں کی بات اور ہے جب افغانستان میں ان کا جنگی مشن ختم ہوجائے گا اور وہاں ڈیوٹی انجام دینے والے امریکی فوجی اپنے گھروں کو لوٹ آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ خوشیاں منارہے ہیں تو اس کی وجہ یہ کہ ان کے فوجیوں نے فرائض کیلئے اپنے اہل خانہ کو خیرباد کہا اور خوشیوں کے بہت سے موقعوں کو گنوایا۔
ز

متعلقہ عنوان :