30 اہلسنّت جماعتوں کا 26دسمبر کی احتجاجی ریلی میں شرکت کا اعلان

بدھ 24 دسمبر 2014 23:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء ) تنظیم علمائے اہلسنّت اور سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام سانحہٴ پشاور کے خلاف 26 دسمبر کو اچھرہ موڑ سے شمع چوک تک ہونے والی احتجاجی ریلی میں 30 اہلسنّت جماعتوں نے شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان تنظیماتِ اہلسنّت کے راہنماؤں نے تنظیم علمائے اہلسنّت کے صدر مفتی مشتاق احمد نوری اور سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیہ میں کیا ہے۔

طالبان مخالف ریلی میں شرکت کا اعلان کرنے والی جماعتوں میں سنی اتحاد کونسل، پاکستان سنی تحریک، تحفظ ِ ناموسِ رسالت محاذ، تنظیم حُرمت ِ اولیاء، تحریک فروغِ اسلام، تنظیم لاثانی، انجمن غلامانِ پیر سیّال، مرکزی مجلس چشتیہ، جماعت اہلسنّت، جمعیت علمائے پاکستان، تحریک صراطِ مستقیم، تنظیم اتحادِ اُمّت، نعیمین ایسوسی ایشن، انجمن طلبائے اسلام، انجمن نوجوانانِ اسلام، مصطفائی تحریک، انجمن طلباء مدارسِ عربیہ، تنظیم المدارس ایکشن کمیٹی، میلاد کونسل، دفاعِ اسلام محاذ، پاکستان جسٹس فرنٹ، نیشنل مشائخ کونسل، سنی علماء بورڈ، نظامِ مصطفی پارٹی، ضیاء الاُمّت فاؤنڈیشن، انجمن اساتذہٴ پاکستان، محافظانِ ختم ِ نبوّت، جاں نثار، فدایانِ ختم ِ نبوّت اور اسلامک ویلفیئر سوسائٹی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

26 دسمبر کی ریلی کی قیادت ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، مولانا مجاہد عبدالرسول، مفتی محمد اقبال چشتی، مفتی مشتاق احمد نوری، ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان، مفتی محمد حسیب قادری، صاحبزادہ رضائے مصطفی، مولانا محمد علی نقشبندی اور دوسرے راہنما کریں گے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری ٹیلیفونک خطاب کریں گے۔