گولاڑچی ،نجی جیل پر پولیس کا چھاپا، 8بچوں سمیت 16ہاری بازیاب

بدھ 24 دسمبر 2014 23:32

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) ) بدین کی تحصیل گولاڑچی کی نجی جیل پر پولیس کا چھاپا، 8بچوں سمیت 16ہاری بازیاب۔ عدالت نے آزاد زندگی گذارنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدین کے تحصیل گولاڑچی کے گاؤں غلام قادر نہڑیو کے زمیدار کی مبینہ نجی جیل گولاڑچی پولیس کے ایس ایچ او قربان ملاح نے پولیس پارٹی کے ساتھ چھاپا مار کر آٹھ بچوں سمیت سولہ ہاری بازیاب کراکر انہیں فاروق احمد عباسی کی عدالت میں پیش کیا جہاں پر ان کا بیان سننے کے بعد عدالت نے انہیں اپنی مرضی کے مطابق زندگی گذارنے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ عنوان :